انگلینڈ کی نمبر ون ٹینس سٹار ایما راڈوکانو کی ومبلڈن میں نمائندگی مشکل

0 186

لندن : انجری کا شکار انگلینڈ کی نمبر ون ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو Emma Raducanu کی ومبلڈن میں نمائندگی مشکل ہو گئی، رواں ماہ اپنی سرزمین پر وہ اِن ایکشن ہو سکیں گی یا نہیں، شائقین اور ماہرین کا انتظار شدید ہونے لگا۔

ٹینس کورٹ میں تہلکہ انٹری سے بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجانے والی انیس سالہ ایما راڈو Emma Raducanuکانو ناٹنگھم اوپن میں انجری کا شکار ہو گئیں، پہلے ہی سیٹ میں کھیل کے دوران بائیں جانب کھچاؤ کے باعث وہ میچ مکمل نہ کر سکیں، انہیں ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

رواں ماہ 27 تاریخ سے شروع ہونے والے سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم میں نوجوان کھلاڑی کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے جس کی فکر ان کے مداحوں سمیت شائقین و ماہرین کو لگ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.