اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت منظور کرلی

0 264

اسلام آباد : جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنا تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا کوئی شواہد موجود ہیں کہ آگ ڈولی نے لگائی؟ آگ لگانے سے درختوں کو کتنی مالیت کا نقصان ہوا؟

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تخمینہ لگانا ہے کہ کتنا نقصان ہوا۔ بعد ازاں عدالت نے ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کرلی۔ ڈولی کیخلاف تھانہ مارگلہ مین مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ 17 مئی کو مارگلہ ہلز میں جنگلات میں مبینہ طور پر آگ لگا کر فوٹو شوٹ کروانے والی ماڈل اور ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، یہ مقدمہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات اعجازالحسن کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں کے مطابق ’ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے کہ جس میں ڈولی نام کی ٹک ٹاکر جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروا رہی ہیں۔‘ ’مبینہ طور پر یہ مارگلہ ہلز کا علاقہ ہے جہاں پچھلے کچھ دنوں سے آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔‘

ڈولی کے نام سے شہرت رکھنے والی ماڈل اور ٹک ٹاکر نے اپنے ویڈیو اینڈ شیرنگ ایپ انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی کہ جس میں انہیں ایک جنگل میں ماڈلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.