ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے، جمال شاہ کاکڑ
ہرنائی میں زلزلے نے تباہی مچادی ہے ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد فوری طور پر نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے لئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکرجمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکرجمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ہرنائی میں زلزلے نے تباہی مچادی ہے ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد فوری طور پر نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے لئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے تاکہ انکی فوری بحالی کو ممکن بنا یا جاسکے ۔
یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ہرنائی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی تباہ کاریوں کے حوالے سے معلومات کر نے پر معلوم ہوا ہے کہ زلزلے سے بڑی تعداد میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے ساتھ کئی افراد ایسے ہیں جنکی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں اور انکی تدفین کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ موسم تبدیل ہورہا ہے سردی کی شدت میں اضافے کے باعث ہرنائی کے لوگ بلخصوص خواتین، بچے اور عمر رسیدہ افراد کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات لاحق ہورہے ہیں
ایسی صورتحا ل میں حکومت بلوچستان، این ڈی ، ایم اے اور پی ڈی ایم اے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ لگائیں اور انکی ادائےگی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ اپنی زندگی دوبارہ شروع کرسکیں انہوں نے کہاکہ امدادی معاوضہ کسی انسان کا نعم البدل نہیں ہوسکتا لیکن اس سے زلزلہ متاثرین کی مدد ہوگی جمال شاہ کاکڑ نے مطالبہ کیا کہ ہرنائی زلزلے کے متاثرین کی بحالی کے لئے خصوصی فنڈ بھی قائم کیا جائے