خضدار میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ

0 190

خضدار میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ

خضدار میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءملک عبداللطیف شاہوانی و قبائلی شخصیت عبدالغنی بنگلزئی اور پولیس اہلکار سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو علاج کے لئے ٹیچنگ ہسپتال خضدا رپہنچایا گیا، ڈی آئی جی خضدار رینج ڈپٹی کمشنر خضدار ایس ایس پی خضدار ہسپتال پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دوپہر سوا بارہ بجے کے قریب خضدار آغا سلطان ابراہیم روڈ پر بلیک کلر کے صرف گاڑی پر نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول

بم کا دھماکہ کیا، دھماکے کے نتیجے میں پیپلز پارٹی خضدار کے سینئر رہنماءو لکی بلڈر کے مالک ملک عبداللطیف شاہوانی قبائلی شخصیت عبدالغنی بنگلزئی سمیت سات افراد زخمی ہوگئے دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی زخمیوں کو واقعہ کے فوری بعد ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا دیگر زخمیوں کی شناخت محمد صدیق ولد حاجی داد محمد قوم مینگل صفی اللہ ولد عبدالصمد قوم باجوئی محمد اکبر ولد رستم قوم مگسی رئیس احمد ولد نصیراحمد قوم زہری کے نام سے شناخت ہوئی ۔شدید زخمی ملک عبداللطیف شاہوانی اور نائب عبدالغنی بنگلزئی کو مذید علاج کے لئے کراچی منتقل

کردیا گیا ۔ خضدار میں گاڑی پر ہونے والے بم دھماکہ کے فوراًبعدڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی سیکورٹی اداروں کے سربراہان کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچے جہاں انہوںنے زخمیوں کی عیادت کی اورہسپتال عملے کو ہدایات دی کہ وہ زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائیںڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچنے کی ہدایت جاری کیئے بم دھماکے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ اور زخمیوں کو بہترطبی امداد دی گئی ۔دریں

اثناءڈی آئی جی خضدار رینج پرویز عمرانی ڈپٹی کمشنر خضدار میج ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ایس ایس پی خضدارسید جاوید اقبال غرشین ایف سی میجر خضر نے پولیس اور لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری کے ہمراہ خضدار سلطان ابراہیم روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کے جائے ووقوعہ پر پہنچ گئے شواہد اکٹھے کیئے اور تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ایس ایس پی خضدار پولیس سید جاوید اقبال غرشین نے ڈی آئی جی خضدار رینج پرویز عمرانی اور ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی و دیگر آفیسرز کو واقعہ کے بارے میں صورتحال سے آگاہ کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.