حکومت نے آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنایا، غفور حیدری
کوئٹہ (امروز نیوز)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کے اہم منصب پہ فائز آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنایا موجودہ حکومت میں آدھے سے زیادہ وہ وزرا ہے جو ہرحکومت میں فٹ آتے ہیں ان حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں بس گرتی دیوار کو ایک دھکے کی ضرورت ہے اگر اختر مینگل درمیان سے ہٹ جائے توحکومت آج ہی زمین بوس ہوجائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں جماعتی وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ کو لانے والے بھی پریشان ہے کہ ہم نے کس نالائق کو حکومت حوالے کردی ہے جن سے نہ ملک سنبھالا جارہا ہے اور نہ ہی ملک کی معیشت انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری کوئی خارجہ پالیسی ہی نہیں ہے حکمران مغرب کی خوشنودی پر مبنی فیصلے کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی اور خودمختاری کا فیصلہ آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے پہلے دو مرحلوں کی کامیابی کے بعد اب آخری مرحلے میں نااہل حکومت کا خاتمہ ہوگا، حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ حکومت کے خاتمے سے عوامی مشکلات کا مداوا کیا جائے