لبنان کے نگران وزیراعظم سعد الحریری کی برطانیہ ، جرمنی اور اسپین سے امداد کی اپیل

0 170

بیروت(امروز نیوز )لبنان کے نگران وزیراعظم سعد الحریری نے جرمنی ، برطانیہ اور اسپین کے لیڈروں سے اپنے ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ان تینوں ممالک کی حکومتوں کے نام خطوط بھیجے اور ان سے کہا کہ لبنان کو غذائی اجناس سمیت اشیائے ضروریہ کی درآمدات کے لیے نقد رقوم کی اشد ضرورت ہے۔لبنان اس وقت سخت معاشی بحران سے دوچار ہے اور اس قومی خزانہ زرمبادلہ سے خالی ہوچکا ہے اور اس کے پاس ضروری درآمدات کے لیے بھی رقوم نہیں ہیں۔لبنانی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق دوسرے ممالک سے غیرملکی کرنسی میں ملنے والی امدادی رقوم کو شہریوں کے لیے بنیادی اشیائے ضروریہ کی درآمدات پر صرف کیا جائے گا تاکہ غذائی اجناس اور پیداوار کے لیے درکار خام مال کی لبنان میں دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.