انقلابی اقدامات اٹھا نے کی اشد ضرورت ہے، ظہور آغا

0 121

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا سے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اورنگزیب کاسی نے ملاقات کی ،اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پل پل بدلتی د±نیا میں میڈیا ایک موثر ہتھیار ہے اس ضمن میں نظامت تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کو جدید تقاضوں سے ہم آئنگ کرنے کیلئے انقلابی اقدامات ا±ٹھا نے کی اشد ضرورت ہے صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔میڈیا پرسنز کی کامیابی اس میں ہے کہ متعلقہ افراد اپنے استعداد کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور استفادہ کریںہم پیپرلیس فیوچر میں داخل ہونے والے ہیں جسمیں ہم کاغذ وقلم کے کلچر سے نجات حاصل کریں گے لہٰذا سب کو ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کے سرچینوں سے رشتہ جوڑنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کے تمام باصلاحیت آفیسرز انٹرنیشنل اور نیشنل سطح پر ملک و صوبے کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں. یہ حقیقت ہے کہ نظامت تعلقات عامہ میں نہ صرف تحریری اور تصویری مواد اعلیٰ معیار پر بنتے ہیں بلکہ عوام کو تازہ ترین حالات واقعات سے باخبر رکھنے میں بھی اسکا منفرد مقام ہے۔ تعلقات عامہ کے آفیسرز نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے جو لائقِ تحسین ہے۔ گورنر بلوچستان نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پل پل بدلتی د±نیا میں میڈیا ایک موثر ہتھیار ہے.اس ضمن میں نظامت تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کو جدید تقاضوں سے ہم آئنگ کرنے کیلئے انقلابی اقدامات ا±ٹھا نے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ .صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔میڈیا پرسنز کی کامیابی اس میں ہے کہ متعلقہ افراد اپنے استعداد کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور استفادہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.