ٹینس ٹورنامنٹ 13جنوری کو ہوبارٹ میں شروع ہو گا

0 189

ہوبارٹ (امروز نیوز)ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 13 جنوری کو ہوبارٹ میں شروع ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور خواتین کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں امریکا کی سوفیا کینن ویمنز سنگلز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز کیٹیگری کے مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ کا 27 واں ایڈیشن ہوگا جو ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس سنٹر میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 13 جنوری سے شروع ہوکر 6 روز جاری رہنے کے بعد 18 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.