آئین پاکستان سے کوئی بالاتر نہیں ہے،ملک سکندر
کوئٹہ (امروز نیوز ) جمعیت علماءاسلام کے پارلیمانی لیڈر اوربلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ جمعیت آئین پاکستان کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جہد و جہد جاری رکھے گی آئین پاکستان سے کوئی بالاتر نہیں ہے جمعیت نے ہر دور میں آہین پاکستان کی مضبوطی کیلئے ہر دستہ اول کا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے یہ بات انہوں نے جمعیت علماءاسلام کے رہنما ممتاز قبائلی شخصیت حاجی سنگین خان کاسی اور محمد ہاشم کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت ملکی استحکام و سالمیت کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑ رہے ہیں جمعیت کے لیے اقتدار نہیں ملک کے سالمیت اور ترقی خوشحالی عزیز ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت ملک میں اسلامی سیاست کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اسلامی اقدار کی بالا دستی کیلئےجہدوجہد جاری رکھیں گےانہوں نے کہا کہ جمعیت ایک عظیم سیاسی و مذہبی قوت ہے جو عوامی حکمرانی کے لیے ا ئینی وجمہوری حق کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں انہوں مزید کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ جمہوری نظام کے خلاف
سازشوں کو بے نقاب کیا ہے جمعیت ملکی استحکام کے لئے سنجیدگی سے کردار ادا کر رہی ہیں۔