وزیراعظم نے فضیل اصغر کو چیف سیکرٹری بلوچستان کوعہدے سے ہٹادیا

0 212

پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے گریڈ 22 کے آفیسر وفاقی سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی ڈویژن مطہر نیاز رانا کو نیا چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کر دیا گیا
چیف سیکرٹری کے فرائض سر انجام دینے کے ساتھ وفاق میں کئی محکموں میں کلیدی عہدوں پر اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دے چکے ہیں
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کو چیف سیکرٹری بلوچستان کوعہدے سے ہٹادیا، منگل کو کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے گریڈ 22 کے آفیسر وفاقی سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی ڈویژن مطہر نیاز رانا کو نیا چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے،

مطہر نیاز رانا اس سے قبل آزاد کشمیر میں چیف سیکرٹری کے فرائض سر انجام دینے کے ساتھ وفاق میں کئی محکموں میں کلیدی عہدوں پر اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دے چکے ہیں ان کا شمار اچھی صلاحیت کے حامل ایماندار آفیسران میں ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.