صوبے کو اگر محفوظ اور پر امن بنایا جائے گا تو ترقی کا عمل تیز اور موثر ہوگا،بشریٰ رند
جام کمال خان کی قےادت مےں صوبے میں امن و امان کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے سرگر م ہے
صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو برئے کار لاتے ہوئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) پارلمےانی سےکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزےر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قےادت مےں صوبے میں امن و امان کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے سرگر م ہے۔ صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو برئے کار لاتے ہوئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کےونکہ ترقی کا عمل امن و امان کے ساتھ لازم و ملزوم ہے۔
صوبے کو اگر محفوظ اور پر امن بناےا جائے گا تو ترقی کا عمل تےز اور موثر ہوگا۔ سر ماےہ کار متوجہ ہونگے۔ کےونکہ بلوچستا ن مےں سرماےہ کا ری کے وسیع مواقع موجودہ ہےں۔ جس سے صوبے مےں ترقی بھی آئے گی۔ خوشحالی کے حصول کے لئے صوبائی حکومت انسانی اور قدرتی وسائل کے موثر استعمال پر ےقےن رکھتی ہے۔ ےہی وہ وژن ہے جسکے تحت صوبائی حکومت ترقی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہےں۔
ہم سب پر ےہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہر شخص اپنی سطح پر اپنی ذمہ داریاوں کو سمجھتے ہوئے ترقی کے عمل کو موثر بنائے۔ امن و امان کو قائم رکھنا جہاں حکومت کی ذمہ داری ہے وہاں عوام پر بھی ےہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ اپنے تعاون کو ےقےنی بناتے ہوئے ترقی کے عمل میں حصہ ڈالیں تا کہ ہمارا صوبہ بھی ترقی کے عمل مےں شامل ہو کر انکے دورس نتائج سے بہرہ مند ہو سکے۔