عمران نیازی کی تقریر پرانی گھسی پٹی قوالی ہے ،شازیہ مری

0 133

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز سے لیکر جعلی اکاونٹس کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس ہے، بیان
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی تقریر پرانی گھسی پٹی قوالی ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ کرپشن کی داستان اکرام نیازی سے شروع ہوکر چندہ چوری پر ختم ہوتی ہے ،

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز سے لیکر جعلی اکاونٹس کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ انہوںنے کہاکہ آٹھ سال میں بنی گالا محل کی جناتی معاشی ترقی سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب کابینہ اجلاس فضول بیانیہ پر عمل ہوتا ہو تو ملک کا یہ حال ہوتا ہے ۔

شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان شاہوں کے ڈرائیور تو بن سکتے ہیں ملک کے لیڈر نہیں، عمران نیازی کی نالائقی کی وجہہ سے ملک عالمی طور تنہا ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ معیشت دم توڑ چکی ہے قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ،عمران نیازی بتائے آج پاکستان کا ہر بچہ کتنا مقروض ہے؟ ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.