ڈپٹی چیئر مین سینٹ ،سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے حکومتی آفر کی تردید کردی

0 109

جس حکومت کو اپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی آفر کی کوئی حیثیت نہیں ہے، مولانا عبد الغفورحیدری کی گفتگو
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے حکومتی آفر کی تردید کردی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینٹ کے پاس تمام پارٹیوں کے ممبران بیٹھے تھے، میٹنگ کے دوران کوئی گفتگو نہیں ہوئی، میٹنگ کے بعد پرویز خٹک نے گفتگو میڈیا کے سامنے کی۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ حکومتی وزیر کی میڈیا کے سامنے اس طرح کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ جس حکومت کو اپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی آفر کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے، ہم اس کے پابند ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد اور متفق ہے، حکومتی وزیر اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے۔خیال رہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے

کہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں۔خیال رہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں۔اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.