سپریم کورٹ کے فیصلے نے عدالتی تاریخ کا نقشہ بدل دیا ہے : حافظ حمد اللہ

0 39

کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے معزز ججز کے تاریخی فیصلے نے پاکستان کی عدالتی تاریخ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا جس سے یہ بات واضح کردیا کہ آئین و قانون سب سے بالاتر اور مقدس ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر آئین رولنگ دینے والے کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ معزز ججوں کے تاریخی فیصلے نے پاکستان کی عدالتی تاریخ کانقشہ بدل کر رکھ دیا،اس اہم فیصلے نے یہ بات واضح کردیا کہ آئین و قانون سب سے بالاتر اور مقدس ہے،عدالت کایہ تاریخی فیصلہ آئین،قانون،پارلیمنٹ،جمہوریت،اورانصاف کی فتح ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ نظریہ ضرورت کی ہار اور نظریہ جمہوریت کی جیت ہیسپریم کورٹ کا فیصلہ غیر آئینی رولنگ دینے والے کے منہ پرایک زوردار طمانچہ ہے، غداری کے سرٹیفکیٹ دینے والا عمران نیازی عدالت سے آئین شکن ثابت ہوچکا ہے، مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ آئین شکن کو پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں، سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے حق و سچ کا بول بالا کیا ہے،قوم سے جھوٹ اور دھوکا دینے والوں کا محاسبہ ہونا ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.