مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان

0 118

اسلام آباد سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بہادری کےساتھ دفاع کیا، خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک فوج نے بہادری اور بھرپور حکمت عملی سے جواب دیا۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے، دوست ممالک کے دورے کرنے چاہیے، ملک میں ایک ہی بیانیہ ہونا چاہیے، بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام کو شہری دفاع کی ذمہ داری دے دی۔ آج ملک بھر میں یوم دفاع منارہے ہیں، 11 مئی کو پشاور، 15 کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.