پاک بھارت تنازعہ امریکہ کا مسئلہ نہیں،مداخلت نہیں کرینگے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

0 115

واشنگٹن امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعہ ان کا مسئلہ نہیں ، وہ اس جنگ کے بیچ میں نہیں پڑیں گے۔امریکی نائب صدر نے آج ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ بنیادی طور پر ہمارا مسئلہ نہیں ہے”، حالانکہ وہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

وینس نے فاکس نیوز کو بتایا انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا جس کا پاکستان جواب دے رہا ہے۔ ہم جو کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ان لوگوں کو تھوڑا سا کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کریں، لیکن ہم ایسی جنگ کے بیچ میں ملوث نہیں ہوں گے جو بنیادی طور پر ہمارا مسئلہ نہیں ہے اور جس کا امریکہ کی اسے کنٹرول کرنے کی صلاحیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا ” آپ جانتے ہیں، امریکہ بھارتیوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے نہیں کہہ سکتا۔ ہم پاکستانیوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے نہیں کہہ سکتے۔ اور اس لیے، ہم اس معاملے کو سفارتی ذرائع سے آگے بڑھاتے رہیں گے۔”

وینس نے مزید کہا “ہماری امید اور توقع یہ ہے کہ یہ ایک وسیع علاقائی جنگ یا خدانخواستہ، ایک جوہری تنازعہ میں نہیں بدلے گا۔ فی الحال، ہمیں نہیں لگتا کہ ایسا ہونے والا ہے۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.