دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، گوادر پولیس کا رویہ ظالمانہ ہے، مولانا ہدایت الرحمان

0 449

گوادر ( امروز ویب ڈیسک)حق دو بلوچستان تحریک کے دھرنا پر پولیس کا دھاوا،بلوچ متحدہ محاز کے سربراہ اور معروف بلوچ قوم پرست رہنما یوسف مستی خان کو گرفتار کرلیا ،مولانا ہدایت الرحمان کو حراست میں لینے کی کوشش،خواتین کی بڑی تعداد دھرنا کے مقام پر پہنچ گئی، دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں

،گوادر پولیس کا رویہ ظالمانہ ہے مولانا ہدایت الرحمان کا دھرنا سے خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ چھبیس روز سے جاری حق دو بلوچستان تحریک کے دھرنے کو ختم کرانے کے لیے پولیس نے سخت کارائی عمل میں لانا شروع کردیا گوادر پولیس نے بلوچ متحدہ محاز کے سربراہ بلوچ قوم پرست رہنما یوسف مستی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرلیا جبکہ عدالت نے انھیں ایک دن کی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے دھرنا گاہ پر پہنچ کر مولانا ہدایت الرحمان کو حراست میں لینے کی کوشش کی جس پر شہریوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی

پولیس کی بھاری نفری نے دھرنا کے مقام کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور باہر سے آنے والے لوگوں کو دھرنا گاہ میں جانے سے روک دیا اس موقع پر حق دو بلوچستان تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر کے پولیس کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے پر امن دھرنے کو تشدد کی جانب دھکیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس رویہ ظالمانہ ہے یوسف مستی خان جیسے بزرگ شخص کو گرفتار کرکے لے جانا کہاں انصاف ہے

انہوں نے کہا کہ یوسف مستی کی گرفتاری پر گوادر کے عوام نے پولیس تھانے کے گھیرا کا فیصلہ کیا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر گوادر کی اپیل پر گھیرا کا فیصلہ موخر کردیاگیا انہوں نے کہا کہ گوادر پولیس کا رات چار بجے گھر میں گھسنے کا مقصد کیا ہے ایک اسی سالہ بوڑھے شخص کو گرفتار کرنے کا مطلب کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایف سی اور دیگر سے چادر چار دیواری کے تقدس کو پامالی کی بات کرتے ہیں لیکن آج گوادر پولیس نے ایف سی کا کردار ادا کیا ہے ایف آئی آر کے مندرجات پولیس کے نہیں کسی اور کے ہیں جو ہمیں پولیس سے لڑانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مشرف اوردیگر جنرل آئین پامال کرتے ہیں وہ باغی اور غدار نہیں ہم ٹرالر بھگانے اور بارڈر ٹریڈ کی بات کرتے ہیں

ہم باغی اور غدار ہیں انہوں نے کہاایف آئی آر درج کرانے والے پولیس سے دستخط کرانے کے بجائے خود دستخط کرت انہوں نے کہا گوادر پولیس کے رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں جس رات کے چار بجے گھر میں گھس کر بلوچ روایات کو پامال کیا گوادر پولیس کو اپنا بھائی سمجھتے تھے مگر رات کے اندھیرے میں بھائی نہیں آتا چور اور ڈاکو گھروں میں گھستا ہے انہوں نے کہا تھانے کے گھیرا کا اعلان کیا ڈپٹی کمشنر گوادر کی درخواست پر تھانے کا گھیرا موخر کردیا ہے انہوں نے کہا ضلع گوادر مکران ڈویژن سمیت ملک بھر سے قافلے ریلی میں شرکت کیلئے آرہے ہیں پرامن ریلی ہوگی اور جمعہ کے دن کا ریلی ہر صورت میں ہوگا اور ریلی کے بعد ہم خود بڑے شان سے گرفتاری دینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.