کردار کو اپنے اوپر طاری کرنا پڑتا ہے ‘ احد رضا

0 242

لاہور( امروز نیوز)نامور اداکاراحد رضا میر نے کہا ہے کہ کسی بھی کردار میںحقیقت کا رنگ بھرنے کےلئے اسے اپنے اوپر طاری کرنا پڑتا ہے ، ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ میرے کام میں پختگی نظر آئے اوراس کے لئے بڑی محنت کرتا ہوں ۔ ایک انٹرویو میں احد رضا میر نے کہا کہ خدا کی ذات اتنی جلد کامیابیوں سے نوازے گی اس کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا ۔ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام کو نیک نیتی سے کروں اوراس کے بعد نتائج اوپر والے پر چھوڑ دیتا ہوں ۔احد رضا میرنے کہا کہ ابھی میں سیکھنے کے مراحل میںہوں اور اپنے سینئرز سے رہنمائی لیتا ہوں کیونکہ مجھے بڑا لمبا سفر طے کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈرامہ سیریل ” عہد وفا ‘ ‘ کا کردار بہت مشکل تھا لیکن اسے بہت انجوائے کیا اور پرستارجہاں بھی ملتے ہیں اس کردار کی تعریف کرتے ہیں جس سے میری حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.