کوئٹہ کے مختلف علا قوں میں بجلی بندرہنے کی اطلاع
کوئٹہ( امروز نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 12جنوری کو(بروزاتوار) سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈلیاقت بازار، سیٹلائٹ ٹاون، چلتن کالونی، سمنگلی ایکسپریس، جان محمدروڈاور سریاب IIفیڈرسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روزلورالائی گرڈکے رورل، بوری، ایم ای ایس درگئی فیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی ۔علاوہ ازیں 13جنوری کو کوئٹہ سٹی گرڈکے اولڈسمنگلی اور شیخ ماندہ گرڈکے اغبرگ فیڈرزسے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک نیز اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈکے پی اے ایف انٹرکنیکٹر اور اولڈسمنگلی فیڈرزسے 12بجے تا 3بجے سہ پہر بجلی بندہوگی نیز اسی روز صحبت پور گرڈسے صبح9بجے تاسہ پہر3بجے جبکہ دالبندین اور مل گرڈاسٹیشن سے صبح11بجے تا سہ پہر3بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔