سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد کو اشتہاری قرار دینے کا حکم اور وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کا تحریری حکم جاری

0 159

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجد کو اشتہاری قرار دینے کا حکم اور وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد اور جسٹس مرزا وقاص رئوف نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مرتضیٰ امجد کو اشتہاری قرار دینے کا حکم اور وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں، نیب پراسیکیوٹر بیان دینے کو تیار نہیں ہے کہ پیشی پر مرتضیٰ امجد کو گرفتار نہیں کیا جائے گا،نیب انویسٹی گیشن کی عدم پیشی کے باعث پراسیکیوٹر کی جانب سے ارجنٹ مانگی گئی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق نیب کی جانب سے مقدمہ کو لنگر آن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، درخواست گزار کے مطابق نیب دبئی حکومت کو مرتضی امجد کے خلاف کوئی شواہد نہیں دے سکا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.