ویڈیو لیک: حکومت اپنا گند اپنے منہ پر ملے، دوسروں پرالزامات نہ لگائے،مولانا فضل الرحمن

0 90

ہم کسی کو سیاست میں نہیں گھسیٹ رہے ،اگرریاستی ادارے عوام کیساتھ کام کرینگے تو ہم ان کیساتھ کھڑے ہوںگے
حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنا نہیں چاہتی،ہم اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں،پریس کانفرنس
حیدرآباد(امروز ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے خریدوفروخت کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے یہ ویڈیو تو حکومت کے اپنے لوگوں کی ہے،وہ اپنا گند اپنے منہ پر ملیں ، دوسروں پرالزامات نہ لگائیں، یہ حکومت کرپٹ ہے اور اب تو ٹرانسپرنسی بھی اس کو کرپٹ قرار د ے چکی ہے۔ وہ جامشورو میں واقع مدرسہ کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کررہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یہ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنا نہیں چاہتی اور نہ ہی ان کی باتیں سننے کو تیار ہیں۔ اس نااہل اور نالائق حکومت نے پورے ملک کے عوام اور سرکاری ملازمین کو اس بات پر مجبور کردیا ہے کہ وہ اسلام آباد جائیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی جنرل ریٹائرڈ ہوتا ہے تو اسے کسی بھی محکمے کا سربراہ بنادیا جاتا ہے تو پھر محکمے کیوں ناکام ہورہے ہیں۔ ہم اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دھاسو ڈیم کے ملازمین نے احتجاج کیا تو ان پر گولیاں چلائی گئیں، کئی ملازمین شہید ہوئے ، ہم اس حکومت کا پردہ چاک کرتے رہیں گے۔ عوام کے مقابلے میں تمام ادارے عوام کے خدمت ہیں ہم بہتر ماحول چاہتے ہیں اور ہمارا کہنا ہے کہ ہر ادارہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ ہم انقلاب کی طرف جائیں ، ہم سیاست میں انہیں گھسیٹنا نہیں چاہتے۔ وہ اپنا کام کریں ۔ ہم آج بھی ریاست اور ملک کے ساتھ ہیں اگر یہ ریاستی ادارے عوام کے ساتھ کام کریں گے تو ہم بھی ان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے خریدوفروخت کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے یہ ویڈیو تو حکومت کے اپنے لوگوں کی ہے وہ اپنے اندر کی گند دوسروں پرلگارہے ہیں۔ یہ حکومت کرپٹ ہے اور اب تو ٹرانسپرنسی بھی اس کو کرپٹ قرار د ے چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کو مخالفین کےخلاف استعمال کیا جارہا ہے ، حکومت کی اندر سے خود احتساب کی آوازیں بلند ہورہی ہیں انہیں سنی سنا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک تسلسل کا نام ہے ، ہم اقدامات کرتے رہیں گے ، ضروری نہیں کہ ہماری توقعات کے مطابق نتائج ملیں۔ انہوں ن ے کہاکہ ہم آج بھی ریاست اور ملک کے ساتھ ہیں اور اگر ریاستی ادارے عوام کے ساتھ ہوں گے تو ہم بھی ان کا ساتھ دیں گے۔اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر حکومت کا تشدد قابل مذمت ہے ۔ یہ حکومت عوام اور ملازمین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔بعدازاں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن قاسم آباد میں جہانگیری ہا¶س پر پہنچ کر جے یو آئی ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد اعظم جہانگیری سے ان کے بھائی کے انتقا ل پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کےلئے دعا کی۔ اس موقع پر علامہ راشد محمود سومرو، مولانا تاج محمد ناہیوں اور دیگر بھی موجو دتھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.