مستونگ، ملازمین کے ساتھ نا انصافی برداشت نہیں ۔سکندر ملازئی

0 202

کوئٹہ (امروز نیوز)
مستونگ :نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء و سابق ناظم میر سکندر خان ملازئی   نے اپنے ایک بیان میں  ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ کی جانب سے  پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  کسی بھی آفیسر کی جانب سے اپنے ماتحت چھوٹے ملازمین کے ساتھ بلا جواز انتقامی کاروائی نا قابل برداشت عمل ہے جس پر نیشنل پارٹی کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرسکتا۔۔۔انھوں نے کہا کہ آ فیسر وہی ہوتا ہے جو اپنے ماتحت ملازمین کو ساتھ لے کر چلے ان سے احسن طریقے سے کام لے انکی صلاحیتوں میں  نکھار پیدا کرے۔۔ اگر انتظامی آفیسر کی وجہ سے  ملازمین آپس میں دست و گریبان ہوں تو یہ نیک شگون نہیں  پچھلے دنوں ایم ایس  اور نا اہل مسلط شدہ ڈپٹی کمشنر نے  پیرا میڈیکل کے غریب  ملازمین اور انکے  معصوم بچوں کے سروں سے انکا چھت چھیننے کی کوشش کی جوکہ انکی  بدنیتی  اور ڈپٹی کمشنر مستونگ کی  نا اہلی کا واضع ثبوت  ہے۔۔۔میر سکندر ملازئی نے کہا کہ  محکمہ تعلیم  کا بیڑا غرق کرنےکے بعد اب محکمہ صحت میں ڈپٹی کمشنر  نے بغیر تحقیق اور ملازمین کو سنے بغیر ڈی ایچ سی  کمیٹی کے ذریعے نوٹس جاری کروا کر اپنی  نااہلی ثابت کردیا  انہوں نے کہا کہ بہت آفیسروں کو  مستونگ میں ہی دلچسپی ہے اس سے واضع طور پر معلوم ہوتا ہے کہ مستونگ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔۔۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان نااہل ڈپٹی کمشنر مستونگ اور   موجودہ  جونئیر نان مینجمنٹ ایم ایس  کا فوری طور پر تبادلہ کرکے  مینجمنٹ کیڈر کے قابل آفیسر کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ  تعینات کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.