شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تو قومی اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں گے، فواد چوہدری

0 198

سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم استعفیٰ دینے کا آغاز قومی اسمبلی سے کررہے ہیں، اگر شہباز شریف کے کاغذات پر ہمارے اعتراضات منظور نہیں ہوتے تو کل ہم استعفٰی دے دیں گے۔

اسلام آباد میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کی میٹنگ بنی گالا میں ہوئی، ہم نے ساری صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کور کمیٹی کی اس پر کوئی دو رائے نہیں ہے کہ حکومت کی تبدیلی ایک بہت بڑے بین الاقوامی ’رجیم چینج آپریشن‘ کے تحت ہوئی، ہم نے اس لیٹر کو ڈی کلاسیفائی کرکے اسپیکر اور چیف جسٹس کو بھی بھیجا اور چیئیرمین سینیٹ کے پاس وہ پہلے ہی موجود ہے۔

قومی اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں گے، فواد چوہدری">
Leave A Reply

Your email address will not be published.