پاکستان کی جوابی کارروائی، بھارت نے نقصانات کا اعتراف کرلیا

0 94

نئی دہلی بھارت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں اودھم پور، بھوج، پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ میں فضائیہ کے اڈوں پر نقصان پہنچایاہے ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرنل صوفیہ قریشی کا کہنا ہے کہ”پاکستانی فوج مسلسل مغربی سرحدوں پر حملے کر رہی ہے، اس نے بھارت کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے ڈرونز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں، بارودی سرنگوں اور لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا ہے… بھارت نے بہت سے خطرات کو بے اثر کیا، لیکن پاکستان نے 26 سے زیادہ مقامات پر فضائی راستے سے دراندازی کی کوشش کی، اور انہوں نے پٹھان پور، بھوجن پور، ائیر فورس کے اڈوں پر ہمارے سامان اور اہلکاروں کو نقصان پہنچایا۔

کرنل صوفیہ قریشی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے تیز رفتار میزائلوں نے پنجاب کے فضائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

ادھر ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے بتایا کہ ‘بھارتی مسلح افواج نے صرف شناخت شدہ فوجی اہداف پر درست حملہ کیا، پاکستانی فوج اپنے فوجیوں کو آگے کے علاقوں کی طرف لارہی ہے”۔

ان کاکہناتھاکہ "پاکستانی فوج کو اپنے فوجیوں کو آگے کے علاقوں کی طرف بڑھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جو جارحانہ ارادے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہندوستانی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں عروج پر ہیں، مؤثر اور متناسب جواب دیا گیا ہے”۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.