بھارت نے پہل کی اب کشیدگی کم کرنی ہے تو اسے ہی پیچھے ہٹنا ہوگا: وزیر اطلاعات

0 89

اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہاہے کہ بھارت نے ہی پہل کی تھی اور اب کشیدگی کم کرنی ہے تو اسے ہی پیچھے ہٹنا ہوگا ۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا ہے ، بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ، بھارت نے خود ہی امرتسر کو نشانہ بنایا ۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے ، ہم نے مشترکہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی ، پہلگام پاکستان سے 200 کلومیٹر دور ہے ۔ہم پر حملے کیئے گئے جس کا ہم نے جواب دیا ہے، ہم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی کی ہم نے اپنے دفاع کا حق اسعتمال کیا اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ۔

ان کا کہناتھا کہ ہمارے اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور پاکستان دفاع کا حق رکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.