ایک اور بھارتی اداکارہ کی خودکشی
(امروز نیوز)
بھارت میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد میں خود کشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور اب ایک اور بھارتی اداکارہ کی جانب سے خود کشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
حیدر آباد پولیس کے مطابق تیلگو اداکارہ کونڈا پلی سراوانی نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں خودکشی کی۔
پولیس حکام کے مطابق مبینہ خودکشی کا واقعہ منگل کے روز پیش آیا، اداکارہ نے اپنے بیڈ روم میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی، واقعے کے وقت اداکارہ کے گھر والے بھی گھر پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں
سشانت سنگھ کی خودکشی کا مقدمہ بالی وڈ کی بڑی شخصیات کے خلاف درج
بالی وڈ فلم ’پی کے‘ کے سرفراز نے خود کشی کر لی
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے پہلے دیوراج نامی شخص کے ساتھ تعلقات تھے اور جون میں اداکارہ نے دیوراج کے خلاف جنسی ہراسانی کی درخواست بھی دائر کرائی تھی اور اداکارہ نے دوبارہ سے دیوراج سے ملنا ملانا شروع کر دیا تھا جس پر اس کے گھر والے اس سے پوچھا تھا اور پھر اسی روز رات میں اداکارہ نے خودکشی کر لی۔
حیدرآباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے دیوراج کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔