لیویز اور پولیس اور ایف سی کے تعاون سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہے ، ضیاءلانگو
قلات (امروز نیوز)وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان بحال رکھنے کے لئے حکومت تمام تراقدامات کررہی ہے لیویز اور پولیس فورس کوجدید ہتھیاروں اور کیمونیکیشن جدید آلات سے لیس کیا جارہا ہے اور انہیں موجودہ حالات کے تقاضوں کے عین مطابق تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہوں ان خیالات کا اظہار وزیرداخلہ بلوچستان نے دورقلات کے موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ لیویز اور پولیس کے علاوہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایف سی و دیگر فیڈرل فورسسز کے بھر پور تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے اور اس میں مزید بہتری لانے کی کوشش کی جارہی ہے اجلاس میں کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے قلات ڈویژن میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ میںوزیر داخلہ کو بتایا کہ کوئٹہ کراچی تک سفر کرنے والے مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے لیویز اور پولیس فورس کی متعددچوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ مسافروں کی جان و مال کی لیویز و پولیس فورس کے جوان اور آفیسرز سڑک پر دن ورات گشت بھی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جاسکیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کراچی ایک طویل شاہراہ ہے اور اس پر سفر کرنے والے اکثر مسافر گاڑیوں کو حادثات بھی پیش آتے رہتے ہیں مسا فروں کو زخمی ہونے کی صورت میں بروقت طبی امداد مہیا کرنے کے لئے اس قومی شاہراہ پر قائم تمام ہسپتالوں کے نگران ڈاکٹرحضرات کو سختی سے ہدایت کی گئی ہیکہ وہ ایمرجنسی سینٹرز میں طبی عملہ اورضروری ادویات کی ترسیل کو ہر ممکن یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ نے بریفنگ میں وزیر داخلہ کو بتایا کہ قلات شہر ایک تاریخی اہمیت کا حامل شہر ہے خوانین قلات دارالخلافہ رہا ہے اس لئے قلات میں ادبی و سماجی سرگرمیوں کے علاوہ ثقافتی سرگرمیاں اور کھیل کود کے مواقع بھی فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کیجارہی ہے تاکہ ضلع قلات کی تاریخی اہمیت سے بلوچستان بھر کے عوام کو روشناس کریا جاسکیں اجلاس کو ایس ایس پی قلات دوستین دشتی نے بتایا کہ ضلع قلات و گردونواح میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے اس کے علاوہ پولیس چوکیوںپر تعینات عملہ کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہیکہ وہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شہر میں جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں