نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے ووٹ بیچ کر باہر چلے گئے ہیں، اعتزاز احسن

0 193

لاہور (امروز نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہاہے کہ عمران خان این آر او نہ ہونے کی بات کرتے ہیں مگر این آر او تو ہو گیا،نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے ووٹ بیچ کرباہرچلے گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءاعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے کوئی پیسہ واپس نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ وہ 1985ءسے نواز شریف پر اعتبار نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے میاں صاحب نے بہت زیادہ پھرتی دکھائی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے اپنے 80 ووٹ جو ایم این ایز اور سینیٹرزپر مشتمل تھے وہ پیش کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھے۔ا نہوں نے کہا کہ عمران خان این آر او نہ ہونے کی بات کرتے ہیں مگر این آر او تو ہو گیا،نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے ووٹ بیچ کرباہرچلے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.