حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے، ضیاء لانگو
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے ضلع قلات کی ترقی اور خوشحالی میری ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے میرے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں کوئٹہ اور قلات سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوے
کیا۔صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے وفود سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ قلات خالق آباد میں کوئی بھی ایسا علاقہ نہیں جہاں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری نہ ہو اپنے حلقے کے کسی بھی علاقے کو ایک دوسرے پر فوقیت نہیں دی ہے ہر علاقے کو میرٹ کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے دئیے ہیں صوبائی مشیر داخلہ نے مذید کہا کہ روز اول سے ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے حلقے کے کسی بھی علاقے کو نظر انداذ نا کریں ہم نے اپنے حلقے میں یہ فرق ہی بلکل ختم کر دی ہے چند بے شعور لوگ جو اپنی ختم ہوتے ہوے سیاست کو آکسیجن فراہم کرنے کے لیے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا کا سہارا لے کر ضلع قلات کے عوام کو ورغلانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں انھیں اچھی طرح پتہ ہے انکی دھوکہ بازی والی سیاست مذید اب نہیں چل سکتی
۔صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ قلات کے عوام اب باشعور ہوچکی ہے وہ صرف ترقیاتی کام چاہتی ہے اور ترقیاتی کام وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں پورے بلوچستان میں جاری ہیں۔صوبائی مشیر نے کہا کہ اپنے حلقے میں کسی بھی قبیلہ یا فرد کا فرق میں نے ختم کر دیا ہے عوام پہلے والے قلات اور آج کے قلات کا موازنہ کر لیں انھیں واضح فرق روز روشن کی طرح عیاں نظر آےگا ہم نے جو کہا وہ کر کے دکھایا نا کہ پچھلی حکومتوں میں بیٹھے منتخب نماہندے جنکو نا قلات سے غرض تھا نا ہی قلات کے عوام سے بس انھیں غرض صرف اپنی دولت میں اضافے کا تھا
اور ساتھ ہی ساتھ قلات کو کھنڈر بنانے کا مقصد بھی۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہمارا مقصد اقتدار میں رہ کر ذاتی مفادات حاصل کرنا نہیں بلکہ اپنے حلقے کوخوشحال اور ترقیافتہ دیکھنا ہے روز اول سے اپنے حلقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہوں اور مستقبل میں بھی اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہونگا۔