سرگودھا ‘ 12سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش کے معمہ کے حل کے لئے پولیس نے قریبی ہوسٹل سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے 5 افراد کو شامل تفتیش کر لیا

0 152

سرگودھا(این این آئی)شہر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک اے سے 12سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش کے معمہ کے حل کے لئے پولیس نے قریبی ہوسٹل سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے 5 افراد کو شامل تفتیش کر لیا جبکہ ہوسٹل کا ریکارڈ بھی اٹھا لیا گیا اور نعش کی شناخت کے لئے ڈی این اے کے نمونہ جات تجزیہ کیلئے لیبارٹری بجھوا دیئے گے۔زرائع کے مطابق سہر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک اے میں پرائیویٹ ہسپتال کی عقبی گلی کے کوڑا کرکٹ سے 12سالہ لڑکی کی جعلی ہوئی نعش برا?مد ہوئی۔جسے زندہ جلا کر نعش کے ٹکڑے کوڑا کرکٹ پر پھینک دیئے گے۔ جس کے بری طرح زندہ جل جانے کے باعث نعش کی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لڑکی کے جسم کے عضاء تجزیہ کے لئے فرانزک لیبارٹری لاہور بجھوا دیئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ وقوعہ پر تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کئے اور جائے وقوعہ کے قریبی بوائز ہاسٹل کے وارڈن سمیت 5افراد کو پوچھ گھچہ کے لئے تحویل میں لے لیا اور 5روز سے بند ہوسٹل کا ریکارڈ بھی اٹھا لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے جس سے بہت جلد نہ صرف زندہ جلنے والی لڑکی کی شناخت ہو گی بلکے قاتلوں کو ٹریس کر لیا جائے گا۔پولیس تھانہ ساجد شہید نے سب انسپکٹر محمد اشتیاق کی مدعیت میں مقدمہ قتل درج کر رکھا ہے جس میں فرحان نامی شہری کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ سے 12سالہ جعلی ہوئی لڑکی کی نعش کے ٹکڑے ملے اور قتل کے شواہد پر مقدمہ قتل درج لیا گیا اور تفتیش کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.