آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ’طاہر بزنجو
اسلام آباد(امروز نیوز)
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر عملاً کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آغاز حقوق بلوچستان پیکج کا اعلان کیاتھا۔
اور آصف علی زردار ی نے بلوچستان کے عوام کو یقینی دلایا تھا کہ ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ آغاز حقوق بلوچستان پیکج 7نکات پر مشتمل تھا۔ اس پر عملاً کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 13انجینئر وں کو عارضی طورپر ملازمتیں دی گئیں۔
جوآج تک مستقل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے بلوچستان کے وسائل کو بے دردی سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس لئے بلوچستان میں شرح غربت،تعلیم اور بے روزگاری سب سے زیادہ ہے