مخصوص لابی سیاسی عمل کو سبوتاژ کررہے ہیں عبدالخالق بلوچ
کوئٹہ(امروز نیوز)
نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے نصیر آباد ریجن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص طبقہ منظم انداز میں سیاسی عمل کو سبوتاژ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔مصنوعی جماعتیں اور قیادت بنانے کے تجربات نے ملک کو سنگین انتشار ومصائب کا شکار کردیا ہے۔
ملک کی تمام سیاسی معاشی سماجی مشکلات اور بحرانوں کا حل جمہوریت کے استحکامِ اور سیاسی عمل کی تسلسل سے ممکن ہے۔نصیراباد ریجن کے نمائندے ہر وقت اقتدار میں ہے لیکن ریجن اور عوام کی پسماندگی میں کمی کے بجائے اضافہ قابل افسوس ہے۔نصیراباد ریجن کا اجلاس زیر صدارت ریجن سیکرٹری ستار بنگلزئی منعقد ہوا۔جس کے مہمان خاص وحدت بلوچستان کے صدر میر عبدالخالق بلوچ تھے۔
اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالرسول بلوچ،صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ممبر مرکزی کمیٹی ملک نصیر احمد شاہوانی سمیت ریجن سے تعلق رکھنے والے ارکان مرکزی اور وحدت ورکنگ کمیٹی ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز اور دیگر سینئر دوستوں نے شرکت کی۔اجلاس کی کاروائی ڈپٹی ریجنل سیکرٹری نے نبھائے۔اجلاس میں اضلاع نے تنظیمی رپورٹس کے ساتھ اپنے ضلع کی سیاسی پوزیشن پر تجزیہ بھی کیا۔
نیشنل پارٹی کی قیادت نے کہا کہ ریجن میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور پوزیشن کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کارکن،تنظیم اور سیاسی فکر نیشنل پارٹی کا کل وقتی اثاثہ ہے۔اور اس اثاثہ پر کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کا تصور بھی ناممکن ہے۔تنظیمی عمل کا جاری رہنا کارکن کی سنجیدگی کا تعین کرتا ہے۔جس کو نیشنل پارٹی کارکن کی بڑی زمینداری سے ادا کر رہا ہے جو پارٹی کارکن کی مضبوط کمٹمنٹ کو واضح کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کے تمام جملہ مسائل کا حل آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوام کی رائے کا احترام سے ممکن ہے۔جو کہ صاف و شفاف انتخابات سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن تعلیم صحت انتظامیہ سمیت ہر ادارے کو سیاسی مداخلت کے بدولت مفلوج کیا گیا ہے۔عوام کو جان بوجھ کر پسماندگی و بدحالی کا شکار ہے۔
حالانکہ یہاں کے نام نہاد نمائندے ہر حکومت کا حصہ ہے۔لیکن عوام کی فلاح وبہبود سے قاصر ہے۔قائدین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے دوست عوامی مسائل کی نشاندھی اور اجاگر کر یں عوام کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم میں جمع کرنے کے لیے اپنی تنظیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں کیونکہ نیشنل پارٹی ہی عوام کو مسائل سے نجات اور ریجن کو تعمیر و ترقی کی طرف گامزن کر سکتا ہیں