ضلع خضدار میں پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے اہم اجلاس
خضدار (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمٰن ساسولی کی صدارت میں ضلعی کابینہ و تمام تحصیل صدور و جنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس، 27 فروری خضدار جلسہ کے تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلے عمل میں لائے گئے۔”
بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمٰن ساسولی کی صدارت میں ضلعی کابینہ و تمام تحصیل صدور و جنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس منعقدہوا، تمام تحصیل صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی، 27 فروری کو خضدار میں ہونے والے جلسہ عام کے تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلے عمل میں لائے گئے۔
اجلاس کی نظامت کے فرائض ضلعی جوائنٹ سیکرٹری قادر شہزاد نے سرانجام دیئے۔
اجلاس کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی جس کی سعادت ضلعی لیبرسیکرٹری علی احمدشاہوانی نے حاصل کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ہر تحصیل اپنے تحصیل سطح کے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے تحصیل نمائندگاں سے رابطے میں رہیں گے، کارنر میٹنگز کا انعقاد کریں گے، جلسے میں شرکت کیلئے بھرپور تیاری کریں گے۔
اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمٰن ساسولی،
ایڈوکیٹ میرمنیراحمدساسولی ضلعی انسانی حقوق سیکرٹری، قادرشہزادبلوچ ضلعی جوائنٹ سیکرٹری،علی احمدشاہوانی ضلعی لیبر سیکرٹری،
میرسفرخان مینگل صدرتحصیل خضدار،
ڈاکٹرمحمدبخش مینگل تحصیل جنرل سیکرٹری خضدار,محمدیونس ابابکی تحصیل لیبرسیکرٹری خضدار,میرامام بخش موسیانی صدرتحصیل مولہ,
ثناءاللہ ساسولی سینئرنائب صدرتحصیل نال، احمدگزگی جنرل سیکرٹری تحصیل وڈھ،محمدافضل نوتانی صدرتحصیل باغبانہ، سکندرعزیزموسیانی ڈپٹی سیکرٹری تحصیل باغبانہ،مجیب الرحمن مینگل صدرتحصیل آڑینجی، میرکریم اللہ غلامانی نائب صدرتحصیل زیدی،
حاجی عبدالرب مینگل آرگنائزر تحصیل گریشہ، ڈاکٹرمنیراحمد ساجدی آرگنائزنگ کمیٹی ممبر تحصیل گریشہ شریک تھے۔
بعدازاں پارٹی کے سینئر ممبران حاجی محمدعثمان مردوئ, محمدامین مینگل، منظوراحمدغلامانی،علی حسن مکالی، بی ایس او کے رہنماء چیف رحمت اللہ بلوچ، آفس سیکرٹری محمدیعقوب مردوئی و دیگر نے ضلعی صدر شفیق الرحمان ساسولی سے ملاقات کرکے جلسے کے حوالے سے بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔