پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 18 ہوگئی

کوئٹہ(امروز نیوز)
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 18 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں تصدیق شدہ متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق نئے آنے والے کیسز میں سے ایک کا تعلق حیدرآباد اور ایک کا کراچی سے ہے جب کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

کراچی میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 14 ہوچکی ہے جن میں سے ایک مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکا ہے۔

حکام کے مطابق پہلا کیس حیدرآباد میں سامنے آیاہے،متاثرہ شخص شام کے راستہ دوحا سے پاکستان آیا جب کہ متاثرہ دوسرا شخص دبئی کے راستے ایران سے کراچی آیا ہے۔

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد محکمہ صحت نے کراچی میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے اور تعلیمی ادارے لمبے دورانیے تک بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کی سربراہی میں محکمہ صحت سندھ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا اور اس دوران بعض اہم فیصلے بھی کیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں