تربت۔ ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف بڑی کامیابی۔

0 175

کوئٹہ (امروز نیوز)

ایف سی کے مطابق سیکورٹی ادارے نے نواحی علاقے میں کارروائی کر کے بڑی مقدار میں منشیات کی کھیپ اپنے قبضہ میں کر لی۔
برآمد ہونے والی منشیات میں 180 من چرس اور 3 من کے لگ بھگ کرسٹل شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
منشیات تین مختلف گاڑیوں میں ریت کے نیچے چھپائی گئیں تھیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ دشت سکاؤٹس نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے میں کبھی بھی کوئی غیر قانونی کام نہیں ہونے دیں گے اور علاقے کے امن کو یقینی بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.