پاک بھارت کشیدگی، جنگ بندی کے بعد وسیم اکرم کا جنگ بارے پہلا بیان، تنقید کا نشانہ بن گئے

0 189

اسلام آباد سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے بھی پاک بھارت جنگ بندی کے بعد ٹوئیٹ کردیا جس پر انہیں لینے کے دینے پڑگئے اور قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی سمیت کئی سوشل میڈیا صارفین نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران تاخیر سے بلکہ جنگ بندی کا اعلان ہونے کے بعد یکجہتی کرنے پر سابق کپتان وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیل کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے لکھا کہ ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے دشمن کی جارحیت کا جواب دیا۔

گھروں کی ریکی اور پھر مکینوں کی عدم موجودگی میں وارداتیں کرنیوالی خواتین سمیت گینگ کے4 کارندے گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جانیے
انہوں نے مزید لکھا کہ جیسا کہ وہ کہتے ہیں، ‘جنگ تب ہوتی ہے جب زبان ناکام ہوجاتی ہے’ اس لیے سرحد کے پار نوجوانوں کی بہتری کیلئے بات چیت اور تنازعات کو حل کرنے میں مدد ملے گی، امن ہی ہم سب چاہتے ہیں! پاکستان زندہ باد۔ وسیم اکرم کی جانب سے ٹوئٹ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا باضابطہ اعلان ہوگیا تھا، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سابق کرکٹر باسط علی نے دوٹوک الفاظ میں وسیم اکرم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی حساس لمحات میں خاموش رہنا اور پھر صورتحال معمول پر آنے کے بعد بیان دینا۔۔ یہ کہاں کی بہادری ہے؟ کرکٹرز کو قوم کے مشکل وقت میں آواز اٹھانی چاہیے، نہ کہ بعد میں!۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وسیم اکرم کو پاک فوج کے حق میں تاخیر سے ٹوئٹ کرنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کو مکمل کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جبکہ غیرملکی کرکٹرز کو دبئی میں ہی قیام کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی میں پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.