پاک بھارت جنگ بندی، امریکی صدر کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کا پیغام بھی آگیا

0 114

واشنگٹن کئی روز کی کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے جس کا ابتدائی اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے حکام کے بیانات بھی سامنےآئے، اب امریکی صدر کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کابیان سامنے آگیا۔

شمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں ٹرمپ جونیئر نے لکھا کہ "سمجھ دار لوگ بیٹھے ہیں اور امریکہ کی وجہ سے دنیا پہلے سے زیادہ محفوظ ہے”۔

انہوں نے ساتھ ہی وہ ویڈیو بھی شیئر کردی جس میں امریکی ٹی وی چینل سی این این کے نمائندے نک رابرٹسن بتا رہے ہیں کہ بھارت نے جنگ بندی کے لیے امریکہ سے رابطہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.