بلوچستان کے حقوق کے لیے پہلے بھی عملی اقدامات کیے اور آئندہ بھی جاری رہیں گے : آصف زرداری

0 245

 پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور بی اے پی کے رہنما خالد مگسی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کے حقوق کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی بی اے پی (بلوچستان عوامی پارٹی) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ آئندہ بھی تمام قومی اور صوبائی سیاسی معاملات پر فیصلے مشاورت سے کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے پہلے بھی عملی اقدامات کیے اور آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.