کوئٹہ، نرسوں کو جسم فروشی کیلئے مجبور کرنے کے اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، کوئی شواہد نہ مل سکے

1 171

 کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال میں نرسوں کو جسم فروشی کیلئے مجبور کرنے اسکینڈل کی تحقیقات مکمل،انکواری کمیٹی نے اپنی رپورٹ سیکرٹری صحت کو پیش کردی، انکواری ٹیم کو نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے، ہسپتال کے انتظامی مسائل ضرور سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق سیکرٹری صحت بلوچستان کو تین جنوری کو ایک گمنام خط موصول ہوا تھا جس میں کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال شیخ زید ہسپتال کے انتظامی عملے اور ہیڈنرس مسرت تنویر پر ہسپتال کی نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کا الزام لگاکر خفیہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا، سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے ان الزامات کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان کی سربراہی میں انکواری کمیٹی تشکیل دی جس نے ایک ہفتہ کی تحقیقات کے بعد انکواری رپورٹ سیکرٹری صحت کو پیش کردی،اس سلسلے میں سیکرٹری صحت نے بتایا کہ انکواری ٹیم کو نرسوں سمیت ہسپتال میں تعینات خواتین عملے کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم ہسپتال کے انتظامی مسائل ضرور سامنے آئے،جس میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مالی فوائد کیلئے ہسپتال کے عملے کو تنگ کرنے کی شکایات رکارڈ پر آئیں ہیں۔ سیکرٹری صحت بلوچستان نے ہسپتال کے انتظامی مسائل کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی کو تحقیقات میں توسیع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

1 Comment
  1. […]  کوئٹہ: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ایک مکان میں گیس لیکیج کے سبب دھماکے میں ایک ہی گھرانے کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.