افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ افغان امن معاہدے کے تحت 1500 طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے
کوئٹہ (امروز نیوز)
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ افغان امن معاہدے کے تحت 1500 طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے
صدارتی حکم نامے میں تمام قیدیوں کو ‘میدان جنگ میں واپس نہ آنے کی تحریری ضمانت’ دینے کا تقاضا کیا گیا ہے۔
اس کے بدلے میں طالبان نے اپنے قید میں موجود ایک ہزار سرکاری فوجی حکومت کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ صدارتی حکم نامہ ایک اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے طالبان کے ساتھ پہلے سے طے شدہ معاہدے کے حصے کے طور پر افغانستان سے اپنے فوجیوں کا انخلاء شروع کیا ہے۔
*صدر غنی کے دستخط شدہ حکم نامے کے مطابق ‘روزانہ 100 قیدیوں کو افغان جیلوں سے رہا کیا جائے گا’ یعنی 1500 قیدیوں کو 15 دن کے اندر رہا کیا جائے گا.