سینیٹ ہال سے6 خفیہ کیمرے برآمد، ویڈیوز اور تصاویر حاصل کرنے کا فیصلہ
پولنگ بوتھ سے کیمرہ بر آمد،اپوزیشن کے مطالبہ پولنگ بوتھ تبدیل کیا گیا
خفیہ کیمروں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ ہال میں خفیہ کیمروں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے لیے درخواست تیار کر لی ہے۔
پی پی پی نے کیمروں کی تصاویراور ویڈیوز سمیت ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن کو معاملہ کا نوٹس لینے کا کہا جائےگا
،پیپلزپارٹی رہنماﺅں کے مطابق صاف شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔