عالیہ بھٹ کو کورونا کا شکار رنبیر کی یاد ستانے لگی

عالیہ بھٹ کو کورونا کا شکار رنبیر کی یاد ستانے لگی

ممبئی (امروز ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کو عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اپنے قریبی دوست رنبیر کپور کی یاد ستانے لگی ہے۔عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے

جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنی اس خوبصورت پوسٹ کے کیپشن میں لکھا میجر میسنگ یعنی وہ عالیہ بھٹ شدت سے اپنے قریبی دوست رنبیر کپور کو یاد کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ رنیبر کپور حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عالیہ بھٹ کی ان سے ملاقات ممکن نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ اداکارہ کو رنبیر کی اس قدر یاد ستا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں