چیئرمین سینیٹ انتخاب،ایک مرتبہ پھر پاکستان کے آئین اور جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا گیا، جعلی جیت مسترد کرتے ہیں، غضنفر کھیتران

0 193

کوئٹہ ( امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن غضنفر محمد کھیتران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج سینیٹ چیئرمین کیلئے یوسف رضا گیلانی کو غیر قانونی طریقے سے ہارا کر صادق سنجرانی کو سلیکٹ کر کے پاکستان کے آئین اور جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے

جو انتہائی افسوس کی بات ہے اور یہ عمل پہلی بار نہیں ہورہا بار بار اس عمل کو دورایاں جاتا ہے اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے آج سینیٹ کے ایوان میں 6 خفیہ کمیرے نسب کیے گئے تھے جس کو پی ڈی ایم رہنماوں نے پکڑا اور دوسرا پولینگ بوتھ منگوایا، حکومت کی جانب سے ایک سینیٹر نے بھی کہا تھا کہ ہم الیکشن جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرینگے اور وہ حربہ انہوں نے استعمال کر ہی لیا

اس عمل کا سارے پاکستان کے عوام کو بتا ہے کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں جیت پی ڈی ایم کی تھی پر بدقسمتی سے یہاں کٹھ پتلیوں کو عہدوں پر بیٹھایا جاتا ہے جو کسی المیہ سے کم نہیں۔ حالانکہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے سیکرٹری سے بھی پوچھا اور بولیٹ پیپر پر بھی صاف لکھا تھا کہ سٹیمپ خانے کے اندر لگائے. اور سب کچھ ایسی ہوا جو بتایا گیا تھا

مگر پھر بھی پی ڈی ایم کے 7 ووٹوں کو مسترد کیا گیا اور پی ڈی ایم نے اس معاملے کو الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس نااہل سیلکٹڈ حکومت جس نے آج تک عوام کیلئے کوئی کام نہیں کیا کو تسلیم نہیں کرتے اور ہم اس جعلی جیت کو مسترد کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.