احساس پروگرام کے تحت 11 لاکھ افراد میں 13 ارب روپے تقسیم کردیے ہیں: اسد عمر

0 221

کوئٹہ (امروز نیوز)

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 144 ارب روپے 1کروڑ 20 لاکھ افراد تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپریل کے آخر تک کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 20 سے 30 ہزار تک پہنچ جائے گی، کل وزیراعظم کو اپنی سفارشات پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وینٹی لیٹرز پر موجود کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، آج کے ریکارڈ کے مطابق 50 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ کے لیے ایک لاکھ کٹس کراچی پہنچ گئیں، اب تک 6 لاکھ گلوز تقسیم کرچکے ہیں جبکہ آئی سی یو عملے کےلیے 10ہزار فیس شیلڈ فراہم کی جاچکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.