احساس پروگرام میں کرپشن ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا، عثمان ڈار

0 187

کوئٹہ (امروز نیوز)

اسلام آباد : وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ بے روزگارمزدوروں کووزیراعظم تنہانہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم چاہتےہیں ،احساس پروگرام کے تحت ہرحقدارکوحق ملے، احساس پروگرام میں کرپشن ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام حقداروں تک امدادپہنچائی جارہی ہے، پروگرام کوشفاف رکھنےکیلئےہرممکن کوشش کی ہے۔

عثمان ڈارکاکہنا تھا کہ بے روزگار مزدوروں کوپیغام دیناچاہتاہوں کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم کسی کوتنہانہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم چاہتے ہیں کہ احساس پروگرام کے تحت براہ راست غریبوں تک پیسہ پہنچے، اس پروگرام میں خوردبرد ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.