عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی

0 103

اسلام آباد عظیم فتح کے بعد عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی۔

بین الاقوامی جریدے ’’دی نیشنل انٹرسٹ‘‘ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔

بین الاقوانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا، رافیل جیسے جدید بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونا بھارت کے لیے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.