پشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کو خراج تحسین ،بڑے انعام کا اعلان

0 137

پشاورپاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے بھارت کے خلاف پاکستان کے کامیاب فضائی دفاع اور جوابی کارروائی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پاکستانی پائلٹس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان یومِ تشکر کے موقع پر سامنے آیا اور اسے قومی یکجہتی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے عرب نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ’پاکستانی پائلٹس کی غیرمتزلزل ہمت، لگن اور قربانی ہمارا قومی فخر ہے۔ آج ہم صرف زبانی تعریفی کلمات پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ عملی طور پر بھی ان کے جذبے کو سراہتے ہیں۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.