سری لنکا کا بحران اس کا اپنا پیدا کردہ ہے، وزیراعظم وکرما سنگھےچ
سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ سری لنکا کا موجودہ بحران اس کا اپنا پیدا کردہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس نے سری لنکا کو گندم کی برآمد کی بھی پیشکش کی ہے، روس سے مزید تیل خرید سکتے ہیں لیکن پہلے دیگر ذرائع دیکھے جائیں گے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ اولین ترجیح ملک کو بحرانی صورت حال سے نکالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین سے مزید مالی مدد قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، وکرما سنگھے کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا کو اس وقت بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔