کراچی والوں کیلئے بجلی 4.69 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

0 76

کراچی شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق نیپرا اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 19 جون کو ہوگی۔ اگر درخواست منظور کر لی گئی تو کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

صارفین کو بجلی کے نرخوں میں ممکنہ کمی کی صورت میں آئندہ مہینے کے بلوں میں واضح فرق دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.