کراچی: گلستان جوہر میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
کراچی کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ہوا، پولیس کے مطابق ملزمان سے 3 پستول، چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت مہران اور جہانگیر کے ناموں سے ہوئی، زخمی ڈاکو کوہسپتال منتقل کیا گیا۔